.فلپائن میں کرسمس کے موقع پر روایتی لا لٹین فیسٹول جاری ہے۔اس سلسلے میں اہم عوامی مقامات کو بڑی اور رنگ برنگی دیوہیکل لا لٹینوں سے سجا یا گیا جہاں ان کی روشنی رات کی تاریکی میں ایک جا دوئی منظر پیش کر رہی ہے ۔
اس
میلے میں روشن جگ مگ کرتی لالٹین اور روایتی انداز سے کی گئی سجاوٹ کو دیکھنے کیلئے سیاح اور مقامی افراد یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔
رنگوں اور روشنیوں سے بھرا یہ میلہ 12روز تک جاری رہنے کے بعد 31دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.